28 جنوری, 2021
3
خبریںپاکستانجرم و انصافسندھشہید بینظیر آبادکاروبارکراچی

گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

تفصیلات کے مطابق گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ، اہم شواہد کے بعد نیب نے الگ سے تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ینٹی منی لانڈنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کی جا رہی ہیں، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔

سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کونوٹس جاری کر کے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا تاہم سیکرٹری فوڈ نےکرونا وائرس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی۔

نیب کو شہید بےنظیر آباد میں کروڑوں کی گندم غائب ہونے کے شواہد ملے، سکرنڈ فلور کا نیب حکام نے مجسٹریٹ کے ہمراہ معائنہ، اسٹاک اور کوٹہ چیک کیا، محکمہ فوڈ نے ایک فلور مل کو ادائیگی کے طریقے میں بھی غیرقانونی رعایت دی۔

نیب نے باندھی اور دوڑ مل کی خراب ظاہر گندم سے متعلق رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں محکمہ فوڈ کے افسران گندم خراب کرنے کی سہولت کاری کے مرتکب قرار دیا ہے۔

خیال رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے گندم، چینی کی مبینہ اسمگلنگ اور سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل آٹا، چینی اسکینڈل پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ آٹا، چینی بحران پرائم میگا اسکینڈل ہے، اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے