20 جنوری, 2021
5
خبریںاسلام آبادافریقہبین الاقوامیپاکستان

وزیرخارجہ کی سوڈان اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سوڈان کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت کی گئی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک سے معاشی تعلقات مستحکم کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، سیکیورٹی، زراعت اور تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صومالیہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صومالیہ کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

صومالی وزیرخارجہ احمدعیسیٰ نے کہا کہ صومالیہ میں امن وامان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے