20 جنوری, 2021
21
خبریںافریقہبرطانیہبین الاقوامیکرکٹکھیل

پہلا ٹی20: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ فاتح

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

 

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈپلوسی نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، راسی وین ڈیر ڈوسن نے 37 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 30 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے سیم کران نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لونگی اینگیڈی نے بھی 2کھلاڑی آؤٹ کئے، تبریز شمسی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

جواب میں انگلینڈ کے جونی برسٹو نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کو کامیابی دلائی، بین اسٹوک نے بھی 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب سے جارح لنڈے نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے