بدھ, اکتوبر 27
5 41
خبریںاسلام آبادبلتستانپاکستانسیاستگلگتگلگت بلتستان

وزیراعظم نے کس کو وزیراعلٰی گلگت بلتستان نامزد کیا؟ نام سامنے آ گیا

وزیراعظم عمران خان سے علی امین گنڈا پور اور سیف اللہ نیازی نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کی نئی کابینہ تشکیل دینے کے لیے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ایڈووکیٹ خالد خورشید کو وزیراعلٰی گلگت بلتستان نامزد کیا گیا جبکہ فتح اللہ خان کو پلاننگ و ڈویلپمنٹ انفارمیشن کا قلمدان سونپا جائے گا۔

وزارت ورکس کیلئے وزیرسلیم، محکمہ جنگلات کیلئے راجا زکریہ اور وزیر تعلیم کیلئے اعظم خان کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کیلئے گلبر خان اور وزارت خوراک کیلئے شمس لون کو نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے قلمدان کے لیے مشتاق حسین کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

وزارت لوکل گورنمنٹ حاجی عبدالحمید اور ایگریکلچر کا قلمدان کاظم کو دیا جائے گا۔ وزارت ٹوورازم کیلئے راجا ناصر عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے