28 جنوری, 2021
8 13
خبریںپاکستانجرم و انصافسکھرسندھ

جعلی نیب افسران کا سرکاری حکام کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

سندھ میں نیب کے جعلی افسران نے سرکاری عہدیداروں کا جینا دوبھر کر دیا، قومی احتساب بیورو نے جعلی نیب افسران کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفاق میں حکومت بنانے کے بعد سے ملک بھر میں احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے، احتساب میں تیزی آتے ہی لیٹروں نے نیب افسران کا نقاب اوڑھ کر سرکاری عہدیداروں کو لوٹنا شروع کر دیا۔

قومی احتساب بیورو نے سندھ بھر میں نیب افسران کے نام پر جعلی افسران کا انکشاف کیا ہے، جس سے چھٹکارا پانے کے لیے نیب سکھر نے جعلی نیب افسران کے خلاف اخبار میں اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے چیف سیکریٹری سندھ کو جعلی ڈی جی نیب سے متعلق خط بھی لکھا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خالد حسین نامی شخص خود کو ڈی جی نیب ظاہر کر کے سندھ کے سرکاری افسران کو واٹس اپ کال کر کے بلیک میل کر رہا ہے۔

نیب نے چیف سیکریٹری کو کہا کہ واٹس ایپ کال کے بعد نمبر بند کر کے جعلی اسسٹنٹ ڈیل کی پیشکش کرتا ہے۔

نیب حکام نے مراسلے میں بتایا کہ نیب افسران کسی شہری یا سرکاری افسران سے تفتیش کیلئے فون پر بات نہیں کرتے، چیف سیکریٹری سندھ خالد حسین کو بیرون ملک سے لانے کے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے