28 جنوری, 2021
2 174
خبریںپاکستانتعلیم و صحتکھیلہاکی

کرونا کے وار: ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی کا انتقال، اولمپئن متاثر

پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی ثنا اللہ کرونا سے انتقال کر گئے جبکہ سابق اولمپئن اختر رسول کو کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق کپتان اولمپئن اختررسول کرونامیں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہیں لاہور کے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کرونا کا شکار ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ثناء اللہ کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کی بعد اُن کی طبیعت مسلسل بگڑتی رہی اور پھر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ شفٹ کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

ثناء اللہ کے کیریئر پر مختصر نظر:

ثناء اللہ مرحوم لیفٹ آؤٹ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے، وہ 1979ء میں فرانس میں کھیلے والے پہلے عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فاتح پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔

انہوں نے عالمی جونیئر کپ کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا جبکہ  مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی، وہ 1984ء میں لاس اینجلس اولمپکس سے قبل یورپ کا دورہ کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے