20 جنوری, 2021
4 52
خبریںپاکستانتعلیم و صحتحیدرآبادسندھکراچی

کرونا کیسز میں اضافہ، سندھ کے اسپتالوں میں طبی عملہ بھرتی کرنے کی اجازت

اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال ، سروسز اسپتال ، لیاری جنرل اسپتال، لیاقت یونیورسٹی اسپتال، حیدرآباد جام شورو، غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ایم ایس کو اسٹاف کی بھرتی کا مراسلہ بھیجا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی ڈیوٹی کے لیے آئی سی یو اور ہائی ڈیسنٹی یونٹ ( ایچ ڈی یو) کےلیے اسٹاف بھرتی کیا جا سکتا ہے، یہ اسٹاف سرکاری اسپتال میں بھرتی ہو گا، جو کرونا کیسز کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دے گا۔

5 2

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اسٹاف نواسی روز کے لیے بھرتی کیا جائے گا، اس دوران انہیں تمام واجبات بھی ادا کیے جائیں گے۔

دوسری جانب آج وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال پر جاری بیان میں بتایا کہ صوبے میں 24گھنٹےمیں کرونا کے 1،402 نئے کیسز سامنے آئے، چودہ سو دو کیسزمیں سے 1،148 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا سے19مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد صوبے میں وبا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 2،885 ہو گئی ہے۔

وزیراعلٰی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے 774مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 684مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے