28 جنوری, 2021
daa9d988d8b1d988d986d8a7 d988d8a7d8a6d8b1d8b3 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d981db8cd8b4d986 d988db8cdaa9 d8a2d8a6d986d8afdb81 d8b3d8a7
خبریںپاکستانفن و ثقافتفیشنلالی ووڈ

کورونا وائرس: پاکستان فیشن ویک آئندہ سال 2021 تک کے لئے ملتوی

daa9d988d8b1d988d986d8a7 d988d8a7d8a6d8b1d8b3 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d981db8cd8b4d986 d988db8cdaa9 d8a2d8a6d986d8afdb81 d8b3d8a7

کورونا وائرس کے باعث رواں برس موسم بہار اور موسم گرما میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو ملتوی کردیا گیا تھا اور بعدازاں انتظامیہ نے دسمبر میں فیشن ویک کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر کورونا وبا کی نئی لہر کے باعث فیشن ویک کو منسوخ کر دیا گیا ہے-

چین کے شہر ووہان سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جہاں تمام قسم کی مذہبی ،تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کوبند کیا گیا تھا وہیں شوبز سر گرمیوں فلموں کی شوٹنگ اور نمائش کو بھی مؤخر کرکے سینما ہاؤسز کو بھی بند کردیا گیا تھا ساتھ ہی فیشن شوز کو بھی ملتوی کیا گیا تھا-

ستمبر میں فیشن پاکستان کونسل کی نو منتخب چیئرپرسن فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے تصدیق کی تھی کہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2020 کا انعقاد رواں برس دسمبر کو کیا جائے گا۔

ماہین خان کا کہنا تھا کہ اس سال فیشن ویک کے دوران انتہائی کم افراد کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ سماجی دوری پر بھی عمل کیا جائے گا۔

ماہین کا کہنا تھا کہ فیشن شوز ہر کسی کے لیے نہیں ہوتے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ فیشن شو کو ایک کاروبار کے طور پر چلائیں اور فالتو افراد کی عدم شرکت کو یقینی بنائیں۔

ماہین خان نے یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اس سال کیٹ واک کرنے والی ماڈلز کو زیورات پہننے سمیت زیادہ میک اپ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

تاہم اب پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے کیسز میں یک دم اضافے کے باعث فیشن پاکستان ویک کو آئندہ برس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فیشن پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ فیشن ویک کو حفاظتی خدشات کے باعث فروری 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے-
daa9d988d8b1d988d986d8a7 d988d8a7d8a6d8b1d8b3 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d981db8cd8b4d986 d988db8cdaa9 d8a2d8a6d986d8afdb81 d8b3d8a7 1
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم آپ کو آئندہ سال دیکھنے کے منتظر ہیں،گھر رہیں محفوظ رہیں-

لکھا گیا کہ ہم ایک حیرت انگیز شو کے منتظر ہیں-
daa9d988d8b1d988d986d8a7 d988d8a7d8a6d8b1d8b3 d9bed8a7daa9d8b3d8aad8a7d986 d981db8cd8b4d986 d988db8cdaa9 d8a2d8a6d986d8afdb81 d8b3d8a7 2
فیشن پاکستان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ کہ فیشن پاکستان ویک 2021 کے لیے ماڈلز کی ٹریننگ جاری ہے۔

دوسری جانب فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی) کی نو منتخب چیئرپرسن ماہین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں بھی فیشن ویک ملتوی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ فیشن پاکستان ویک 2021 کے لیے ٹریننگ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے