0
0
0
نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے ہیں،ن لیگ دشمنون کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہیے.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف یہاں آؤ،  چکی پیسو. کل کے جلسے کو ناکام قرار دیتا ہوں.  نواز شریف کو واپس لانا چاہئے عمران خان ڈرتا ہوتا تو یہ حالات ہوتے.  فضل الرحمان نے بغیر جلسے کے فٹبال اسٹیڈیم سے خطاب کیا، فضل الرحمان نے ان سے بدلہ لیا، وہ پرانا آدمی ہے میرا بھائی ہے.

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں کشمیری ہوں اور کشمیر  کی جدوجہد آزاد میں حصہ ڈالا ہے، کوئی بھی کشمیریوں کے ساتھ نہ رہے پھر بھی کشمیری حق لے کر رہیں گے، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں. مہنگائی کا اعتراف کرتا ہوں ایک سے دو ماہ میں آٹا، چینی سستا ہو گا قیمتیں کم ہوں گی.

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کھل کر سامنے آگئے ، اب ان سے کھل کر سیاست ہو گی، نواز شریف کو سمجھ آ  گئی ہے کہ میرا سیاسی جنازہ پاکستان جانا ہے، سیاست نہیں آنی.  شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ، بہتر کھیل رہا ہے. اب کوئی گنجائش نہیں، جنگ کا طبل بج چکا، اسکے ساتھ وہی ہو گا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا.

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہے، نواز شریف آصف زرداری کیخلاف کورٹ پہن کر عدالت گئے.  پاک فوج ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں. پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا. 31 دسمبر میں ن لیگ کے 6 سے 15 لوگ آپ کو چھوڑ جائیں گے.

نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں ،اداروں میں تصادم چاہتے ہیں .بےنظیراورعمران خان کے لاہور جلسے کےمقابلےمیں یہ جلسہ ناکام رہا.

شہزاد اکبر نے بھی کہا کہ ہاں ملاقات ہوئی ،نواز شریف نے ترکی کے ریلائنسز ہوٹل میں سوا 11بجے کس سے ساتھ ملاقات کی یہ بتایا تو ۔۔ مگر نہیں بتا سکتا مجھے اجازت نہیں ہے.

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس