0
0
0
وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اپوزیشن اب ایک مختلف عمران خان دیکھے گی ، کسی ڈاکو کو اب کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، نواز شریف کو وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹائیگرز فورس کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کے جنون کا شکریہ آپ کےجذبےکاشکریہ، ٹائیگرفورس کو خوش آمدید کہتا ہوں ، 28مارچ ٹائیگرفورس بنائی تھی ، آپ نے تب سے جب تک جومدد کی اس پرشکریہ۔ پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اس سرکس میں بہت سے فنکار تھے آپ ڈیزل پر کیوں اڑے ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی رضاکارفورس کا معاشرے میں بہت مقام ہوتا ہے، رضاکار فورس نے شہریوں کی ضرورت اورحقوق کی حفاظت کرنی ہوتی ہے، معاشرے میں مشکلات آتی ہیں توشہری حکومت کی مدد کرنے آجاتےہیں، پاکستانی ہرمشکل وقت میں کھڑی ہوجاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کسی ملک میں مثال نہیں کہ کینسرکا ایک خصوصی اسپتال عوام کی مددسےبنے، آپ جیسے ٹائیگرز نے مل کر اسپتال بنایا، فخر ہونا چاہیے کہ دنیا کا واحد کینسراسپتال ہے، 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، پاکستانی بڑے دل کے لوگ ہیں ، احساس ہو جائے تو فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شجر کاری کرنی ہے،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے غلط وقت پر بارش ہوئی، گندم  کی فصل متاثرہو گئی ، ملک میں صرف درخت نہیں اگانے بلکہ اپنے دریا بھی صاف کرنے ہیں۔

مہنگائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں مہنگائی ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں، ہماراروپیہ گرا، ہمیں حکومت ملی تو بڑا تجارتی خسارہ ملا، جب تجارتی خسارہ ہوتو ڈالراوپراورروپیہ کم ہوجاتا ہے، پٹرول اور دیگر چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں میں جان کر ڈیزل نہیں کہہ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے باہر بھی مہنگائی ہو گئی ، ہم 60 فیصد دالیں ملک کے باہر سے منگواتے ہیں. ہمیں 27لاکھ ٹن گندم چاہیےتھی ہمیں بارش کی وجہ سےخسارہ ہو گیا نظام نہیں تھاہمیں دیرسے گندم کی فصل خراب ہونےکاپتہ چلا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ملک کی بہت بڑی لعنت ہے، قائداعظم نے بھی ذخیرہ اندوزی کو بھی بڑی لعنت قرار دیا، ٹائیگر فورس نے کہیں بھی خود مداخلت نہیں کرنی، ٹائیگرفورس نے تصویر لینی ہے اور پورٹل پر ڈال دینی ہے، باقی کام ہمارا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے کچھ لوگ آسکتے جو پیسہ بنانےلگیں گے، اس وقت شوگربنانے والے تھوڑے سے اور بہت طاقتور لوگ ہیں، شریف خاندان اور زرداری کی بھی شوگرملز ہیں، جو قیمت وہ چاہتے تھے وہی مقرر کر دیتے تھے، اس بار ہم نے قیمت مقرر کرنے کا ایک طریقہ بنایا۔

اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انھوں نے مزید کہا 11سال پہلے میں نے کہا تھا کہ سرکس شروع ہو گا، کل جو دو بچوں نے تقریریں کیں ان پربات نہیں کرناچاہتا، ایک ان میں سےنانی ہو گئی ہےلیکن میرے لیے بچی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بارہواں کھلاڑی ہے، اس پرمیں کیابات کروں، لندن میں جس نےبیٹھ کربات کی اس پربات کرناچاہتاہوں. اس کی شکل دیکھیں جب یہ برطانیہ جا رہاتھا اوردیکھیں وہاں جا کر کیا شکل بنائی. شیریں مزاری نےجاتےوقت کاحال دیکھاتواس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، میری آنکھوں میں بھی آنسو  آ جاتے اگر اس کو  جانتا نہ ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہالی ووڈ میں بھی کوئی ایسی ایکٹنگ نہیں کرسکتا، جو شہباز شریف نے کی، جب شیریں مزاری رونے لگی تو ان کو تو باہر جانے ہی دینا تھا، اس نے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کےخلاف غلط زبان استعمال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ برصغیرکی تاریخ میں ایسی حکومت نہیں، جومودی کےجتنی پاکستان نےنفرت کرتی ہو، پرسوں سیکیورٹی فورسز کے 20 لوگوں نے شہادت پائی ، اور یہ ہمارے لیے اور ملک کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ گیدڑ دم دبا کر باہر بھاگا تھا، یہ وہ نواز شریف ہے، جو آج فوج اور فوج کے خلاف ایسی زبان استعمال کررہا ہے، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر پرسریا بناتے ہوئے وزیربنا، یہ ضیا الحق کے جوتے پالش کرکے وزیراعلیٰ بنا، افسوس ہےکہ ہمارے ملک کی عدالتوں نےاس کی مدد کی، یہ وہ آدمی ہے، جس نے زرداری کو  2 بار جیل میں ڈالاتھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملزکا کیس جنرل باجوہ نے نہیں بنایا تھا، نواز شریف اورزرداری پر ایک کتاب لکھی گئی تھی ، کتاب میں ذکرتھا دونوں کیسے ملک سے پیسہ چوری کرکے لے کر گئے، وہ کتاب جنرل باجوہ نے نہیں لکھی تھی، باہر کوئی کتاب لکھیں تو جو لکھیں وہ ثابت کرنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گھوسٹ وارز میں ذکرہے نواز شریف نے امریکی فوج سے تحفظ مانگا، یہ لوگ اپناچوری کاپیسہ بچانے کے لیے ملک بیچ سکتےہیں، جو میر جعفر اور میر صادق نے کیا یہ لوگ وہ کرتے ہیں، یہ حملہ جنرل باجوہ پرنہیں پاکستانی فوج پرہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہی بات نریندرمودی کر رہاتھا، کہتا تھا نواز شریف پسند ہے،آرمی چیف نہیں، میں نے دنیا کو مودی کی شکل دکھائی کہ یہ کتنا بڑا انتہا پسند ہے، بھارتی میڈیامیں آ رہا ہے کہ نواز شریف کتنا جمہوریت پسند ہے۔

عمران خان نے کہا کیا بھارت کو نہیں پتہ کہ یہ وہ وزیراعظم ہےجس نےسپریم کور ٹ میں حملہ کرایاتھا، ظلم یہ ہےکہ باقی عدلیہ کو بریف کیس دےکرخریدا تھا، یہ جسٹس قیوم کو کہتا تھا کہ بے نظیر کو  5سال سزا دو۔

ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرملز کیس عدلیہ بند کرتی ہےتو وہ بہت اچھی ہے، جب عدلیہ نے نااہل قرار دیا تو مجھےکیوں نکالاشروع کر دیا.  نوازشریف، بھائی ،بیٹی ،بیٹےسب جھوٹ بولتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2013ء الیکشن میں 137 پٹیشن دائر کی گئیں اور 2018ء کے الیکشن میں صرف 90 پٹیشن تھیں، فافن نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن 2013ء سے اچھا ہوا، میں نے 137 میں سے 4 حلقے کھولنے کا  کہا، کھلے تو چاروں میں دھاندلی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی پرالیکشن ہواان کی اہلیہ نےالیکشن لڑا، ان لوگوں نےایک ضمنی الیکشن پرڈھائی سو کروڑ خرچ کیا، ہمارےپاس ڈھائی سو کروڑ خرچ کرنے کے دستاویز ثبوت ہیں، ہم نےکیس نیب کو دیدیا ہے، اب اپوزیشن جو عمران خان دیکھیں گے وہ بہت مختلف ہو گا، کسی ڈاکو کو اب کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔

وزیراعظم نے عدلیہ اور نیب کو پیغام دیتے ہوئے کہا لوگ چاہتے ہیں، ان چوروں سے پیسہ واپس آئے، عدلیہ کو حکومت سے جو مدد چاہیے وہ دینے کو تیار ہیں، روز سماعتیں کرکے کیس ختم کریں، خدا کا واسطہ ہے کہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو اب کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملے گی ،عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے،سرکس والے تو کسی نہ کسی کا کندھا پکڑ کر آئے، انشااللہ اب میں آپ کو مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر جانے والوں کو خود پکڑوں گا۔

وزیراعظم نے کہا آج سےمیری پوری کوشش ہےکہ نوازشریف کو یہاں لایا جائے، یہاں تمہیں عام جیل میں ڈالیں گے، وی آئی پی جیل میں نہیں، تم واپس آؤ دیکھنا تمہیں کیسے رکھتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‏ابھی تک اپوزیشن نے ایک عمران خان دیکھا ہے آج سے نیا عمران خان دیکھو گے‏اب کسی کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا‏باپ کی حرام کی کمائی پر پلنے والے دو بچوں کی تقریر پر بات نہیں کروں گا, ان میں سے ایک نانی ہے لیکن میرے لئے بچے ہی ہیں اس لئے ان پر تبصرہ فضول ہے.

عمران خان نے کہا کہ ‏ان دونوں بچوں نے ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا عمران خان نے کہا کہ ‏میں نے 11سال پہلےپیش گوئی کی تھی کہ یہ سب مل جائیں گے.
‏نواز شریف گیدڑ دم دبا کر بھاگ گیا، وہاں بیٹھ کر آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف باتیں کر رہا ہے.

‏یہ لوگ چوری کیا ہوا پیسا بچانے کیلئے ملک کو بھی بیچ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ‏نوازشریف نے باہر بیٹھ کر جنرل باجوہ پر نہیں پاکستانی فوج پرحملہ کیا ہے.
‏ہمارے فوجیوں پر مسلسل حملے ہو  رہے ہیں،اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں،‏ پرسوں 20 فوجیوں نےجان کی قربانی دی اور شہید ہوئے.

‏اب سے ان کو کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملے گی عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے،‏نوازشریف جو گیم کھیل رہا ہےاس کا پتا ہے میرے پاس انٹیلیجنس اطلاعات ہیں،‏یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلائیں،‏آج سے میرے پوری کوشش ہے کہ نواز شریف کو ملک میں واپس لایا جائے،تم واپس آؤ میں دیکھتا ہوں تمھیں کیسے رکھتے ہیں.

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس