
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی حیدر نے اپنئ نئے گانے کی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی-
گلوکار علی حیدر جو کہ گزشتہ 5 برسوں سے امریکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور وہاں پر اپنے میوزک کنسرٹ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ نئے گانے بھی ریلیز کرتے ہیں-
عالمی شہرت یافتہ گلوکار آج کل اپنے نئے گانے ’تم سے کچھ کہنا ہے‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں-
علی حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی جھلک جاری کردی ہے جس کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے
خیال رہے کہ علی حیدر نے 90 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا ان کے سپر ہٹ گانوں میں پرانی جینز اور گٹار، چاند سا مکھڑا، سیونی میرا ماہی اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے گلوکاری کے علاوہ پاکستانی فلم اور ڈراموں میں اداکاری بھی کرچُکے ہیں۔