17 جنوری, 2021
خبریںپاکستانسندھکاروبارکراچیمعیشیت

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

d8b3d988d986db92 daa9db8c d982db8cd985d8aa d985db8cdaba d8addb8cd8b1d8a7d986 daa9d986 daa9d985db8cd88c da88d8a7d984d8b1 d8a8dabedb8c

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی، ڈالر بھی 96 پیسے سستا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1970 روپے کمی سے 94 ہزار 693 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 57 ڈالر کمی کے بعد 1813 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 96 ہزار 664 روپے رہی تھی۔

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 161.05 سے کم ہوکر 160.09 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 230 پوائنٹس اضافے سے 39863 کی سطح پر بند ہوا، اسٹاک ایکسچینج میں 6.77 ارب روپے مالیت کے 17.40 کروڑ شیئر کا کاروبار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے