20 جنوری, 2021
d8b4d8b1d8acdb8cd984 d8aed8a7d986 d986db92 d986d8a6db92 d9bed984d8a7d986 d9bed8b1 daa9d8a7d985 d8b4d8b1d988d8b9 daa9d8b1d8afdb8cd8a7
خبریںپاکستانکرکٹکھیل

شرجیل خان نے نئے پلان پر کام شروع کردیا

d8b4d8b1d8acdb8cd984 d8aed8a7d986 d986db92 d986d8a6db92 d9bed984d8a7d986 d9bed8b1 daa9d8a7d985 d8b4d8b1d988d8b9 daa9d8b1d8afdb8cd8a7

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی شرجیل خان کا کہنا ہے کہ پلان کے تحت فٹنس پر کام کررہا ہوں، بہت جلد پی سی بی کے فٹنس معیار پر پورا اتروں گا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، بہت خوشی ہے کراچی کنگز چیمپئن بنی ہے، پروفیشنلزم میں ہر ماحول سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

کراچی کنگز کے شیر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کا کام ہی ٹیم کے لیے پرفارمنس دینا ہے، بہت جلد پاکستان کرکٹ بورڈ کے فٹنس معیار پر پورا اتروں گا، خواہش تھی کہ انضمام الحق کی قیادت میں کھیلوں۔

شرجیل خان نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑی ہر شے میرے پاس محفوظ ہے، ڈیبیو والا بیٹ سمیت ٹیسٹ کیپ سب سوینیئر رکھے ہیں، کوشش کررہا ہوں کہ مکمل طور پر فٹ ہوجاؤں۔

خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں شرجیل خان سندھ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ 22 نومبر کو ہونے والے میچ میں انہوں نے سدرن پنجاب کے خلاف شاندار سنچری بنائی تھی۔

اوپنر شرجیل خان نے رواں سیزن میں فرسٹ کلاس کی پہلی سنچری اسکور کی۔ شرجیل خان نے سدرن پنجاب کے خلاف 126 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے