20 جنوری, 2021
d985db8cd8b4d8a7 d8b4d981db8cd8b9 daa9db8c d8a8d8a7d8a8d8b1d8a7d8b9d8b8d985 d8b3db92 d985d984d8a7d982d8a7d8aa daa9db8c d8aed988d8a7db81
خبریںپاکستانفن و ثقافتکرکٹکھیلمیوزک

میشا شفیع کی بابراعظم سے ملاقات کی خواہش اور محبت سے متعلق خبروں کی تردید

d985db8cd8b4d8a7 d8b4d981db8cd8b9 daa9db8c d8a8d8a7d8a8d8b1d8a7d8b9d8b8d985 d8b3db92 d985d984d8a7d982d8a7d8aa daa9db8c d8aed988d8a7db81

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر گلوکارہ میشا شفیع نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ جب بھی بابراعظم بیٹنگ کرتے ہیں تو میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتی ہوں اور جیسے ہی وہ آؤٹ ہوتے ہیں میں ٹی وی بند کردیتی ہوں میں بابراعظم سے پیار کرتی ہوں اور ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔
d985db8cd8b4d8a7 d8b4d981db8cd8b9 daa9db8c d8a8d8a7d8a8d8b1d8a7d8b9d8b8d985 d8b3db92 d985d984d8a7d982d8a7d8aa daa9db8c d8aed988d8a7db81 1
میشا شفیع نے بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی خواہش اور اظہار محبت سے متعلق پوسٹ کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں کہ یہ کیا ہے اور کس نے لکھا ہے جس نے یہ لکھا ہے اسے زیرو فیصد بھی سینس نہیں ہے-

میشا شفیع نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا جب کہ ایسی باتوں کا بھی کوئی مطلب نہیں یہ پوسٹ جعلی ہے ساتھ ہی میشا شفیع نے انسٹاگرام انتظامیہ سے پوسٹ ہٹانے کی درخواست بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے