17 جنوری, 2021
d9bedb8c d8a7db8cd8b3 d8a7db8cd984 6 daa9db8c da88d8b1d8a7d981d9b9d986daaf daa9d8b1d8a7da86db8c d985db8cdaba daa9d8b1d8a7d986db92 d9be
خبریںپاکستانپی ایس ایلسندھکراچیکرکٹکھیل

پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غور

d9bedb8c d8a7db8cd8b3 d8a7db8cd984 6 daa9db8c da88d8b1d8a7d981d9b9d986daaf daa9d8b1d8a7da86db8c d985db8cdaba daa9d8b1d8a7d986db92 d9be

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کروانے پر غور کیا جارہا ہے، لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہوچکی اب کراچی ڈرافٹنگ وینیو ہوگا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے ڈرافٹنگ آؤٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی پر بھی کام جاری ہے جس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا مقام زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کرانے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد فرنچائزز کے ساتھ مل کر معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پر امید ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی، بابر اعظم کو فائنل کا مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے