20 جنوری, 2021
2 171
خبریںپاکستانتعلیم و صحتحیدرآبادسندھ

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ: نوٹیفکیشن جاری

اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حیدرآباد کے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 5 دسمبر تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قاسم آباد، اندرون شہر اور لطیف آباد کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا، سٹیزن کالونی، مین روڈ ایریا، علمدار چوک اور گلستان سجاد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو گا۔

اسی طرح ڈیپلائی کالونی، اٹک سٹی اور اسراولیج میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو گا۔ بلدیہ کالونی، مبارک کالونی، صحافی کالونی، گلشن فاطمہ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دامن کوہسار اور ایئرپورٹ روڈ، لطیف آباد 6 نمبر، نسیم نگر چوک، وادھواہ روڈ، بھٹائی ٹاؤن، بھٹائی نگر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

ادھر سندھ یونیورسٹی ماروی گرلز ہاسٹل میں 13 طالبات میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ہاسٹل کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رجسٹرار سندھ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹل کو جراثیم کش اسپرے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

6 15

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے