28 جنوری, 2021
2 170
خبریںپاکستانجنوبي وزیرستان ایجنسیراولپنڈیفاٹا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کیا، دوران آپریشن دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے۔

3 59
(سپاہی صدام شہید)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے دوران27سالہ سپاہی صدام شہید اور 2جوان زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 2 مطلوب دہشت گردوں کو واصل جہنم جبکہ ایک کو گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے