3 دسمبر, 2020
2 169
خبریںبین الاقوامیپاکستانجرم و انصاففن و ثقافت

وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی

ایک بیان میں وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم نے میرا کیس رجسٹر کر لیا ہے-انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے، میری کردار کشی، بلیک میلنگ اور جھوٹے الزامات کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

دوسری جانب وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج ہونے والے کیس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو میں نے بھی ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا تھا میں نے خط میں اپنے بچوں کے پاکستانی پاسپورٹس کی انکوائری کی اپیل کی تھی۔

اسد خٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے خط میں بتایا تھا کہ میرے بچوں کو دبئی سے اغواء کیا گیا ہے، مجھے میرے خط کا جواب نہیں ملا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسد خٹک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ محترم ڈی جی صاحب (پاسپورٹ) 27اکتوبر سے کی جانے والی ایک خط (درخواست) کا جواب اب تک نہیں ملا۔ میرے امریکی شہری بچوں کاغیر قانونی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کا اجرء اور دبئ سے غیرقانونی طریقے سےاغوا ریاست پاکستان کو بدنام کرنے کی شازش کے سوا اور کچھ نہیں۔ اس شازش کو جلدسے جلد بے نَقاب کرے-

اس سے قبل گزشتہ روز اسد خٹک نے وینا ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ وینا ملک نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اسد خٹک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسد خٹک نے لکھا تھا کہ ہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں زاہدہ بی بی کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا۔لیکن سچ سب کے سامنے لاؤں گا کیونکہ میں حق پر ہوں، اللہ آپ کو ہدایت دے، آمین۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہو گا میں نے وینا ملک کو 50کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہو گا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019ء سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

اسد خٹک نے اپنی ٹویٹ میں مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ کی مختصر آڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو غصے میں گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک کو سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کی چار بہنیں اور والدہ یہیں پاکستان میں رہتی ہیں اور اداکارہ ان کے ساتھ کچھ برا کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔

وینا ملک کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں سابق شوہر دبئی کورٹ کی کیا دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ان کی بہنوں اور والدہ کے ساتھ کچھ کریں گی۔

ساتھ ہی وینا ملک کو سابق شوہر کو غلیظ گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مختصر آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک سابق شوہر کو کہتی ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ملیں اور ساتھ ہی انہیں گالیاں دے کر دھمکی دیتی ہیں کہ وہ ان کے پیسے انہیں واپس کر دیں۔

واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013ء کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے