3 دسمبر, 2020
2 168
خبریںبین الاقوامیپاکستانسیاست

نواز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی والدہ شمیم اختر 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انتقال کے وقت وہ بیٹے نواز شریف کے ساتھ لندن میں تھیں۔

پشاور میں موجود مریم نواز کو جلسہ گاہ میں دادی کے انتقال کی خبر دے دی گئی ہے۔

بیگم شمیم اختر 9 مارچ سنہ 1927ء کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں، ان کی شادی میاں شریف سے ہوئی جن سے ان کے 3 بیٹے عباس شریف، نواز شریف اور شہباز شریف تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کےا نتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

تاحال ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے