3 دسمبر, 2020
5 1
خبریںبین الاقوامیتعلیم و صحتسائنس و ٹیکنالوجیسیاستمشرق وسطی

جی-20 ممالک دنیا کو کرونا ویکسین کی کم قیمت پر منصفانہ فراہمی کو یقینی بنائیں، شاہ سلمان

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں جی-20 سربراہ ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ دنیا کو غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل اور پروازیں بند ہیں۔ معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور بیروزگاری لوگوں کو نگلنے کے لیے منہ کھولے کھڑی ہے۔

سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ اس صورت حال کا مقابلہ کرونا ویکسین کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے جس کے لیے مرض کی تشخیص، علاج اور ویکسین کی تیاری جاری ہے تاہم اس سے بھی اہم بات دنیا کے ہر شخص تک ویکسین کی کم قیمت پر منصفانہ رسائی ہے جس کے لیے جی-20 ممالک کو ملکر کام کرنا چاہیے۔

اس سال سعودی عرب نے بطور سربراہ جی-20 اجلاس کی میزبانی کی ہے تاہم کرونا وبا کے باعث اجلاس ورچوئل ہیں اور رکن ممالک کے سربراہان نے آن لائن شرکت کی ہے۔ اس اجلاس میں کرونا وبا اور ماحولیات کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

قبل ازیں افتتاحی اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے رکن ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سربراہی میں جی 20 کانفرنس کی میزبانی پر ہمیں خوشی ہے تاہم افسوس ہے کہ آپ کا استقبال کا اعزاز حاصل نہیں کر پا رہے ہیں لیکن خوشی کا پہلو یہ ہے آپ سب آن لائن موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے