1 دسمبر, 2020
1 168
خبریںایشیابین الاقوامی

کابل میں افغان آرمی کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل مسلسل دوسرے روز بھی دھماکوں کی زد میں آ رہا، آج ہونے والے دو دھماکوں میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

پہلا دھماکہ ایئرپورٹ کے راستے پر ہوا جہاں افغان آرمی کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں موجود چاروں افسران شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

کابل میں آج دوسرا دھماکہ صبح 6 بجے ہوا جس میں ایک شہری کی گاڑی کو مقناطیسی بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ کار میں موجود ڈرائیور حملے میں شدید زخمی ہو گیا جبکہ دو راہگیروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں دو دھماکوں کے بعد مختلف مقامات پر 23 راکٹس سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے