3 دسمبر, 2020
Pti Imran Khan
اسلام آبادپاکستانتعلیم و صحتخبریںسیاست

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر تشویشناک ہے، گزشتہ 15دن میں وینٹی لیٹرز پر کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، دوسری لہر کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، پی ڈی ایم جان بوجھ کر جلسے کر کے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

عمران خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے، این آر او کے لیے بے چین اپوزیشن عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تلی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کر دیا کہ پی ڈی ایم لاکھوں کا جلسہ بھی کر لیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مکمل لاک ڈاؤن ہونے اور نتائج کی ذمہ دار ہو گی، این آر او کے لیے بے چین اپوزیشن عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تلی ہے، واضح کردوں  یہ لاکھوں کا جلسہ بھی کرلیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے