3 دسمبر, 2020
pm imran khan 1
خبریںاسلام آبادپاکستانپنجابسیاستکاروبارلاہور

‘ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے’

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ٹریڈنگ انڈیکس اوپر گیا، صرف نومبر میں اضافہ 79فیصد ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کر رہے ہیں، وزیر اعظم اقوام عالم کی نظر میں دن بدن اعتماد حاصل کر رہے ہیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیر اعظم کے سر ہے، ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مزید کامیابیاں ہوں گی، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے