3 دسمبر, 2020
4 48
خبریںپاکستانجرم و انصافسندھکراچی

کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مشترکہ کارروائی کی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں یاسین، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمدخالد عرف عمر شامل ہے جو شہر میں اپنے ناپاک عزائم رکھتے تھے۔

رینجرز نے بتایا کہ ان میں سے دو دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دنوں دہشت گرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 13 نومبر کو سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے انتہائی خطرناک تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے 2011ء سے 2014ء تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے