3 دسمبر, 2020
2 167
خبریںپاکستانپنجابتعلیم و صحتلاہور

پنجاب کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ میڈیسن کارڈ سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کی مفت دواؤں کا آغاز کیا ہے، مریضوں کی سہولت کے لیے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیواسپتال یا ڈی ایچ کیواسپتال میں بائیومیٹرک تصدیق ہو گی، مریض کو رجسٹر کر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کر دیا جائے گا، مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔

اعلٰی نے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے ڈیسک بنانے کی ہدایت کر دی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر 174،882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم ہوں گے، وہ دن دورنہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کر کے دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے