بدھ, اکتوبر 27
5 32
خبریںبلتستانپاکستانسیاستگلگتگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے حلقے جی بی ایل اے تھری پر پولنگ آج ہو گی

تفصیلات کے مطابق حلقہ جی بی ایل اے تھری میں پولنگ صبح 6بجے شروع ہو گی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی، اس حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے لئے 73پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں مردوں کے 31، خواتین کے 35 اور 7مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں، مجموعی طور پر ڈیڑھ سو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 81مردوں کے لئے جبکہ 69خواتین کے لئےمختص کئے گئے ہیں۔

حلقہ نمبر3میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 41ہزار 360 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 22ہزار 341 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 19ہزار 19 ہے۔

جی بی ایل اے تھری میں 8آزاد سمیت 15امیدواروں میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے مرحوم جعفرشاہ کی جگہ ان کے بیٹے سہیل عباس کوٹکٹ دیا ہے، ن لیگ نےذوالفقارعلی اور ق لیگ نے کیپٹن (ر) محمد شفیع کو میدان میں اتارا ہے، پیپلزپارٹی کے صوبائی نائب صدر آفتاب حیدر اس حلقےسے امیدوارہیں اور سابق وزیر تعمیرات محمد اقبال بھی آزاد امیدوارکی حیثیت سے مقابلے میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی تشکیل نو کے لئے تحریک انصاف نے اپنی تعداد پوری کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے