17 جنوری, 2021
d8b3db8cd986d9b9d8b1d984 daa9d986d9b9d8b1db8cdaa9d9b9 d8b3db92 d981d8a7d8b1d8ba daa9d8b1daa9d9b9d8b1d8b2 daa9db92 d984d8a6db92 d8a8da91
خبریںپاکستانپنجابکرکٹکھیللاہور

سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری

d8b3db8cd986d9b9d8b1d984 daa9d986d9b9d8b1db8cdaa9d9b9 d8b3db92 d981d8a7d8b1d8ba daa9d8b1daa9d9b9d8b1d8b2 daa9db92 d984d8a6db92 d8a8da91

لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ ہونے والے سینئر کھلاڑیوں کو زبردست خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور محمد عامر کی میچ فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چاروں کھلاڑی پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہے، اسی لئے انہیں اے کیٹیگری کے حامل کھلاڑیوں کے مساوی میچ فیس ملے گی، اس سے قبل چاروں کھلاڑیوں کو سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے برابر رقم ملتی تھی۔d8b3db8cd986d9b9d8b1d984 daa9d986d9b9d8b1db8cdaa9d9b9 d8b3db92 d981d8a7d8b1d8ba daa9d8b1daa9d9b9d8b1d8b2 daa9db92 d984d8a6db92 d8a8da91 1

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کھلاڑیوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو بتایا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ ہونے کے باعث ہمارے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے اور ہمیں سینئر کھلاڑیوں کے درجے والی میچ فیس نہیں دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ایک روزہ میچ کی فیس دو لاکھ دو ہزارروپے جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی کے عوض اس سےکم رقم دی جارہی تھی، تاہم اے کیٹیگری کے برابر میچ فیس ملنے کے بعد اب ان کھلاڑیوں کو ایک ون ڈے میچ پر 4 لاکھ 60 ہزار روپے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر فی میچ 3 لاکھ 30 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔d8b3db8cd986d9b9d8b1d984 daa9d986d9b9d8b1db8cdaa9d9b9 d8b3db92 d981d8a7d8b1d8ba daa9d8b1daa9d9b9d8b1d8b2 daa9db92 d984d8a6db92 d8a8da91 2واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاروں کھلاڑیوں کی ایک درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں انہیں قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ٹی 20 لیگ میں حصہ نہ لینے پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، پی سی بی کا موقف تھا وہ اس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دے سکتے اور کھلاڑیوں کو قومی فرض کو ترجیح دینا ہوگی۔

یاد رہے کہ حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کئے جانے کے بعد محمد حفیظ کو سری لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونا پڑا جس کی وجہ سے تقریباً 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر محمد حفیظ کی جانبسے تاخیر سے ٹیم کو جوائن کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے