24 جنوری, 2021
16 1
خبریںبین الاقوامیسائنس و ٹیکنالوجیفٹبالکھیل

برطانیہ کے سب سے بڑے فٹبال کلب پر سائبر حملہ، تصدیق ہو گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف برطانوی فٹبال کلب نے جمعے کے روز سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں سے نمٹنے کے لیے تیار تھے اور کوشش کر رہے ہیں کہ خرابی دور ہو جائے۔

ترجمان مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے کہا کہ ہیکروں کو فٹبال شائقین کا ڈیٹا ملا یا نہیں ہمیں نہیں معلوم لیکن ہفتے کو بروم فٹبال کلب کے خلاف کھیلا جانے والا میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

اگرچہ یہ سائبر کرائم کے منظم گروہ کی جدید انداز میں کی گئی کارروائی ہے تاہم اس قسم کی کارروائی کے خلاف وسیع قواعد اور طریقہ کار موجود ہے اور کلب اس خطرے سے نمٹنے کی مشق کر چکا ہے۔

کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کا پہلے سے اندازہ تھا اسی لیے سائبر دفاعی ٹیم نے آٹی سسٹم کو بند کر دیا تھا تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے اسی لیے ہماری ویب سائٹ، ایپ اور میڈیا چینلز متاثر نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے