بدھ, اکتوبر 27

کرونا کی دوسری لہر میں اچانک کیسز میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر کے تحت پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کر کے ہاٹ اسپارٹ کو سیل کیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے بھی کرونا پر قابو پانے کے لیے لاک آئندہ 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گا۔

آزادکشمیرحکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دیں اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر مکمل عملدآرمد کرانے کے لیے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے