25 جنوری, 2021
15
خبریںبین الاقوامیپاکستانکرکٹکھیل

اکمل برادران کچھ بھی کہیں، میں نہیں سنتا: مکی آرتھر

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ’کرک بز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکمل برادران کی بات کی کوئی اہمیت نہیں جو وہ کہتے ہیں میں نہیں سنتا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کامران اکمل دو بار فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے، وہ آرام پسند تھے انہیں بطور بیٹسمین کھلایا لیکن وہ فیلڈںگ نہیں کر سکے۔

سابق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی غیر ملکی کوچ کے لیے پاکستان میں 3سال کام کرنا بڑی کامیابی ہے، کوچنگ کا ہنر ہی اس بات میں ہے کہ آپ کا ویژن ہو اور آپ اس پلان کے تحت چلیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے کھلاڑیوں کی ترقی پر کام کیا جو آنے والے وقتوں میں طویل عرصہ تک ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے میری کوچنگ میں بہت بہتری حاصل کی، کئی نوجوان کھلاڑی تیار ہوئے، مجھے جن کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی تھی صاف صاف کہتا تھا، میری لغت میں اوسط درجے کا ہونا قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مکی آرتھر نے اپنے دور میں کئی مستحق کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے ہماری کرکٹ تباہ کی، ان کا پورا دور چیمپئنز ٹرافی کی فتح پر مبنی تھا، آپ صرف ایک کامیابی پر کب تک کوچ رہ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے