25 نومبر, 2020
11 2
خبریںایشیابین الاقوامیکرکٹکھیل

بھارتی مسلمان کرکٹر کو آسٹریلیا میں گہرا صدمہ

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے محمد سراج کے والد 53 سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

محمد غوث پھیپھڑوں کی بیماری سے لڑتے ہوئے آخرکار جنگ ہار گئے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔ 14 روزہ قرنطینہ میں موجود فاسٹ بولر نے والد کی آخری رسومات کے لیے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

12 3

13نومبر کو آسٹریلیا پہنچنے والی بھارتی ٹیم 14 روزہ قرنطینہ کی آدھی مدت گزار چکی ہے اور قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد کووڈ پوروٹو کولز پورا کرنے والے کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔

26سالہ محمد سراج ٹیسٹ اسکواڈ میں پانچویں فاسٹ بولر کی حیثیت سے موجود ہیں وہ اب تک ایک ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

13 2

واضح رہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دورہ آسٹریلیا کے دوران والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور انہوں نے بھی دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن نہ لوٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے