4 دسمبر, 2020
Tiktok Deadly New Challenge PKG 22 02Kami
خبریںپاکستانجرم و انصافسائنس و ٹیکنالوجیسندھکراچی

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگا دی: والد کا بیٹی کے خلاف مقدمہ

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پیرگوٹھ کے سالار محلے میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگا دی ، جس پر لڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے پیرگوٹھ تھانے میں بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

ایف آئی آر میں والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی نے تذلیل کی اورگھر کو آگ لگائی، جس کے بعد تھانہ پیر گوٹھ پولیس نے بیٹی کو گرفتار کر کے ویمن تھانے پہنچا دیا۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹک ٹاک کے شوق نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی تھی، سیکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا کہ بدقسمتی سے گولی چل گئی۔

خیال رہے پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین لاکھوں افراد اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے