0
0
0
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کردیا. قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے 86پیسے فی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103روپے 97پیسے فی لیٹرہو گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 46پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ اسی طرح مٹی کےتیل کی قیمت میں5 روپے97پیسہ فی لیٹراضافہ کردیاگیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت65روپے 29پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے 62پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 62روپے 86پیسے فی لیٹرہوگئی۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجےسےہو گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کےطریقہ کار کا جائزہ لیا گیاتھا۔اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روز بعد تبدیل کرنےکی تجویز منظور کر  لی گئیں اور اب کابینہ کی منظوری پر 15روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہو گا۔

نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربھی غور کیا گیا۔

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس