4 دسمبر, 2020
1 116
خبریںپاکستانتعلیم و صحتفن و ثقافتمیوزک

لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق کی طبیعت بہتر ہونے لگی

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق گردوں کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث ان کی طبیعت انتہائی ناساز تھی تاہم گردوں کے ٹرایسپلانٹ کے بعد سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہو رہی ہے۔

روبا صحت ہونے کا انکشاف گلوکار عالمگیر حق نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے بعد میری طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی امریکہ میں لیجنڈ گلوکار عالمگیر حق کے گردے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار کو 2004ء میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں خون صاف کروانے کے لیے ڈائیلاسسز کی ضرورت پیش آتی تھی۔ ڈاکٹرز نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے گردے تقریباً ناکارہ ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹرز نے انہیں دس سال قبل گردوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا مگر مسئلہ یہ تھا کہ انہیں اپنے گروپ کے گردے نہیں مل رہے تھے۔

گردوں کی بیماری کی تشخیص کے بعد عالمگیر امریکہ میں مقیم اپنے اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے جہاں انہوں نے باقاعدگی سے اپنا علاج کروایا۔

بنگلہ دیش کے موجودہ دارالحکومت ڈھاکہ میں 1960ء کو پیدا ہونے والے گلوکار عالمگیر آل انڈیا مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما فواد الحق کے صاحبزادے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے