28 جنوری, 2021
6 9
خبریںپاکستانجرم و انصافسرگودھا

ڈرائیونگ کے دوران گیم کھیلنے والے بس ڈرائیور کا لائسنس کینسل

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس نے بس ڈرائیور کے موبائل استعمال کا نوٹس لے لیا ، ترجمان موٹروے پولیس محمود علی کھوکھر نے کہا کہ متعلقہ اوقات پرنکلنےوالی روٹ پر بسوں کو چیک کیا گیا، ٹریس کرنے کے بعد پتہ چلا کراچی سے لاڑکانہ کا روٹ استعمال ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیورکالائسنس کینسل کر دیا گیا ہے، مقامی پولیس بس ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرے گی، غفلت کا مرتکب کسی بھی شخص کی اطلاع ہیلپ لائن پر دیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تمام بس اڈوں کیلئے بریفنگ ٹیم بنائی گئی ہے، بریفنگ ٹیم ڈرائیورز کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرے گی۔

گزشتہ روز موٹر وے پولیس نے دورانِ ڈرائیونگ مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔

خیال رہے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مسافر بس کا ڈرائیور موبائل فون پر گیم کھیلنے میں مصروف تھا جبکہ گاڑی تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔

ڈرائیور نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا اور مسافروں کی قیمتی جانیں داؤ پر لگائیں کیونکہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موٹروے پولیس کے انسپیکٹر جنرل نے ڈرائیور کی سنگین غلفت کا نوٹس لیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مطلوبہ بس کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے