20 جنوری, 2021
1 101
خبریںایشیابین الاقوامیتعلیم و صحتفن و ثقافتہالی ووڈ

سلمان خان اور ان کے خاندان کا کرونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کرونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے- سلمان خان اور ان کے خاندان نے کرونا ٹیسٹ اس وقت کرایا جب حال ہی میں ان کے ڈرائیور اور دو اسٹاف ممبرز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

جس کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا اور ان کے کرونا کی رپورٹ کا انتظا تھا- تاہم اب سپر اسٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کا آج کرایا گیا کرونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے-

جبکہ سلمان خان اپنے پورے خاندان سمیت احتیاطی تدابیر کے طور پر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

ادھر سلمان خان کے اسٹاف ممبرز جو کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انھیں ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سلمان خان کو یہ پتہ چلا کہ انکے اسٹاف ممبرز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اسٹاف ممبرز کو مکمل طبی سہولتیں فراہم ہوں۔

اطلاعات کے مطابق ، سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ 18 نومبر کو منانے والی تھیں لیکن اس غیر یقینی صورتحال کے سبب یہ تقریبات منسوخ کردینے کے امکانات ہیں-

بالی ووڈ سپر اسٹار ان دنوں مشہور شو ’بگ باس‘ کے 14ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں یہ شو کلرز ٹی وی پر ہر رات نشر کیا جاتا ہے پابندی کے ساتھ ویک اینڈ کا وار کے نام سے مشہور اسپیشل قسطوں میں ہفتہ اور اتوار کو نظر آتے ہیں۔

جہاں تک ان کی فلموں کا تعلق ہے سلو بھائی نے اپنی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کر لی ہے۔ انکے ساتھ اس فلم میں دیشا پٹانی اور رندیپ ہودا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ مووی اس سال عید پر سلمان خان کی جانب سے انکے پرستاروں کے لیے عید ٹریٹ کے طور پر پیش کی جارہی تھی تاہم ورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے