ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے اضافے کے بعد بلندترین سطح 118روپے50پیسے پرپہنچ گیا، جبکہ انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکافرق2روپے88پیسے پرپہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لے لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک نے اس سلسلے میں فاریکس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(قلمکار نیوز ڈیسک)

آپ کا ردعمل؟

پوسٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


فیس بک کمنٹس