بدھ, اکتوبر 27
d8a8db8cd9b9d8b3d985db8cd986 daa9d8a7 d8acd8a7d986 d984db8cd988d8a7 d8b4d8a7d9b9d88c daafdb8cd986d8af d8a8d988d984d8b1 daa9db92 d8b3d8b1
ویڈیوزملٹی میڈیا

بیٹسمین کا جان لیوا شاٹ، گیند بولر کے سر پر جا لگی (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک میچ کے دوران بلے باز نے گیند کو ہٹ کیا تو گیند 120 میل فی گھنٹہ رفتار سے سیدھی جا کر بولر کے سر پر لگی، اور وہ اگلے ہی لمحے وہیں پر ڈھیر ہو گئے۔

اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، گیند جیسے ہی بولر کو لگی اور وہ زمین پر بے حس و حرکت ہو کر گر گئے، تو لوگ یہی سمجھے کہ وہ مر گیا ہے، لیکن 120 میل فی گھنٹہ رفتار کی گیند سر پر ٹکرانے کے بعد بھی وہ خوش قسمت نکلے۔

ویڈیو میں بیٹسمین کو سیدھی ڈرائیو کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، پھر گیند بولر کے سر سے ٹکرائی اور وہ زمین پر گر گئے۔ وکٹ کیپر اور دوسرے کھلاڑی دوڑتے ہوئے ان کے پاس آئے، اکثر نے یہی سمجھا کہ وہ مر چکا ہے، کیوں ایسے جان لیوا واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں، تاہم بولر صرف بے ہوش ہو کر گر گئے تھے، اور ان کے دائیں کان کی لو گہری سرخ تھی، جہاں گیند لگی تھی۔

یہ واقعہ 3 اپریل کو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں واقع VVIP کرکٹ اکیڈمی میں پیش آیا، بولر کو فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا، ابھی ڈاکٹر ان کا جائزہ لے رہے تھے کہ انھیں خود ہی ہوش آ گیا، لیکن تب تک ان کی موت کی افواہیں بھی گردش کرنے لگ گئی تھیں، جس پر انھیں اپنے زندہ ہونے کا ایک ویڈیو پیغام دینا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے