بدھ, اکتوبر 27
d8add8a7d8b6d8b1 d8afd985d8a7d8badb8c d986db92 d8afd988d8b3d8aa daa9d988 d985d8b1d986db92 d8b3db92 daa9db8cd8b3db92 d8a8da86d8a7db8cd8a7
ویڈیوزملٹی میڈیا

حاضر دماغی نے دوست کو مرنے سے کیسے بچایا؟ حیرت انگیز ویڈیو

بھارت میں ایک عمارت کی بالکونی میں کھڑا شخص اچانک موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا، قریب کھڑے دوست نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جان بچالی۔

جنوبی بھارت کے شہر وڈاکارا میں مقامی بینک کی پہلی منزل کی بالکونی میں اپنی تنخواہ لینے کیلئے آنے والے افراد کھڑے تھے کہ ایک شخص جو دیوار کے ساتھ ہاتھ باندھے کھڑا تھا اچانک غنودگی کے عالم میں گرنے لگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص جو تقریباً گر چکا تھا اس پاس کھڑے اس کے دوست نے بجلی کی تیزی کے ساتھ اس کا پاؤں پکڑ کر اسے سہارا دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص بے ہوش ہو کر گر  پڑا تھا، ساتھ کھڑے شخص نے بیہوش ہونے والے شخص کو فوری طور پر  پکڑا اور دیگر لوگوں کو مدد کے لیے پکارا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرنے والا آدمی موت کے منہ سے کیسے واپس آیا، مذکورہ شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے