بدھ, اکتوبر 27
d8add8a7d8b1d8ab d8b1d8a4d981 daa9db92 d8b3d8a7d8aadabe d985d8add985d8af d8add8b3d986db8cd986 daa9db8c d8b4d8b1d8a7d8b1d8aa d8a8dabed8b1
ویڈیوزملٹی میڈیا

حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت بھری ویڈیو وائرل

نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والے میچ میں حارث رؤف کے ساتھ محمد حسنین کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز  میں شاندار کارکردگی پر ایک خاتون صحافی حارث رؤف سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بالر محمد حسنین بھی وہاں چلے آئے اور حارث کے عقب میں کھڑے ہو گئے۔

پہلے تو دوران گفتگو حسنین انہیں مسکرا کر دیکھتے رہے اور تھوڑی دیر بعد حارث کی کمر پر چٹکی نوچ لی جس سے وہ اچانک گھبرا گئے اور جلد ہی خود کو سنبھال کر مسکرا دیئے۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر پوسٹ کی گئی دوستوں کی اس شرارت بھری ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے لوگوں نےکمنٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایئر کے خلاف کھلے گئے میچ میں لاہور قلندر کے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے