بدھ, اکتوبر 27
d985d8b9d985d988d984db8c d8b3db8c d8a8d8a7d8aa d9bed8b1 daafd8a7db81daa9 d986db92 d8afdaa9d8a7d986d8afd8a7d8b1daa9d988 d8acd984d8a7 da88
ویڈیوزملٹی میڈیا

معمولی سی بات پر گاہک نے دکاندار کو جلا ڈالا

مصر میں ایک شخص بیکری پر طویل قطار کے بعد اپنی مطلوبہ اشیاء نہ ملنے پر غصے میں بے قابو ہو گیا، دکاندار کو آگ لگا کر جھلسا دیا۔

مصر میں قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرنے والے شخص نے مطلوبہ چیزیں نہ ملنے پر بیکری کے مالک کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق مصر میں بیکری سے سامان لینے کے لیے آنے والے گاہک کو کرونا ایس او پیز کی وجہ سے لمبی قطار میں کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا تاہم جب وہ کاؤنٹر پر پہنچا اور مطلوبہ چیزیں نہ مل سکیں تو وہ غصے میں آ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیکری کے مالک اور گاہک کے درمیان جھگڑے کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی، وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن غصے میں بھپرے گاہک نے پٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کر بیکری کے مالک پر پھینک دی۔

وہاں موجود دیگر گاہکوں نے بیکری کے مالک کو مزید جلنے سے بچالیا اور اسپتال منتقل کیا تاہم مالک کا ہاتھ اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔
اس موقع پر  وہاں موجود ایک شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو دیکھتے ہی دکھتے وائرل ہو گئی، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے