جانوروں کو بے زباں وعقل سمجھا جاتا ہے لیکن یہ خبر پڑھ کر آپ کو مذکورہ خیال غلط لگنے لگے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک گائے کی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جو آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گی اور حقیقت کو یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔
ہم نے بے زبان جانور تو دیکھے ہیں لیکن اس گائے کو عقل سے محروم کہنا شاید غلط ہو گا اور یہ ویڈیو آپ کو حقیقت ماننے پر مجبور بھی کر دے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ گائے اپنی زبان سے بول تو نہیں سکتی لیکن اس کا متبادل استعمال ضروری کر رہی ہے۔
باڑے میں موجود اس گائے نے اپنی زبان سے پنجرے کا دروازہ کھول کر سب کو حیران کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہایت عقل مندی سے گائے نے پنجرے کی کنڈی زبان کا استعمال کرتے ہوئے کھولی اور فرار ہو گئی تاہم حصار ہونے کے باعث وہ باڑے کی حدود سے باہر نہ جا سکی۔