بدھ, اکتوبر 27
d8acdb81d8a7d8b2 db81d8a7d8a6db8c d8acdb8cdaa9 daa9d8b1d986db92 daa9db8c daa9d988d8b4d8b4d89fe2808c d8a7db8cd8a6d8b1d9bed988d8b1d9b9
ویڈیوزملٹی میڈیا

جہاز ہائی جیک کرنے کی کوشش؟‌ ایئرپورٹ‌ پر افرا تفری مچ گئی، ویڈیو سامنے آ گئی

تھائی لینڈ میں نشے کا عادی ڈرائیور گاڑی سمیت اُس وقت رن وے پر پہنچا جب جہاز اترا ہی تھا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والا شہری گاڑی رفتار سے چلاتا ہوا رن وے پر اُس وقت پہنچا جب بوئنگ 777 جہاز نے لینڈ کیا تھا۔ ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ اُس نے جلدی میں غلط موڑ لیا جس کی وجہ سے وہ رن وے پر پہنچ گیا۔

اس ڈرامائی منظر کو سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں بیٹھے شخص نے ریکارڈ کیا جس میں کار سوار کو سیکیورٹی حصار توڑ کر بنکاک کے سوارن بھومی ایئرپورٹ کے رن وے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔

ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی فورسز اور ملازمین نے جب ڈرائیور کو رن وے پر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا تو وہ حیران رہ گئے، چونکہ اسی دوران نیا جہاز اترا تھا تو ایئرپورٹ پر ایک افرا تفری مچ گئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں مذکورہ کار کے پاس پہنچیں اور اُسے گھیرے میں لیا۔

ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد ویڈیو بنانے والے شہری نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ معاملات سنبھالنے اور گاڑی کو رن وے تک پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہی، اس شخص نے بہت آسانی سے خلاف ورزی کی اور تمام انتظامات کی قلعی کھول دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنکاک میں واقع اس ایئرپورٹ کے تمام انتظامات نجی کمپنی دیکھتی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ڈرائیور نے کوئی نشہ آور چیز پی تھی اور وہ ہوش میں‌ نہیں‌ تھا۔

ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جب ہمیں رن وے پر کار سوار کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ہم نے فورا ہائی الرٹ کر دیا تھا جس کے بعد اہلکاروں کو رن وے پر بھیجا گیا۔

’ہم نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر اُس سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اُس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت پرتھی پت ماساکول کے نام سے ہوئی جس نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ نشے میں دھت تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی اور ڈرائیور کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے