بدھ, اکتوبر 27
daafdabed8b1 daa9db92 daafd8a7d8b1da88d986 d985db8cdaba d8b4db8cd8b1d988daba d986db92 da88db8cd8b1db81 da88d8a7d984 d984db8cd8a7d88c
ویڈیوزملٹی میڈیا

گھر کے گارڈن میں شیروں نے ڈیرہ ڈال لیا، مالک خوفزدہ

آپ کے گھر پر اگر دعوت دیے بغیر خونخوار جانور آجائیں تو آپ کی کیفیت کیا ہو گی؟ یقیناً انہیں دیکھ کر بہت زیادہ خوف زدہ ہو جائیں گے۔

اسی طرح کا واقعہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا جہاں تعمیراتی شعبے سے وابستہ شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ جب گھر پہنچا تو دیکھا تو ایسا منظر دیکھا جسے دیکھ کر پیروں‌ تلے زمین نکل گئی۔

بن بلائے مہمان کو دیکھ کر پہلے تو ڈیوڈ ڈی بیر اور اُن کی اہلیہ ماریسکا خوفزدہ ہوئیں مگر جب انہیں احساس ہوا کہ دروازہ بند ہے اور یہ اندر کمرے میں داخل نہیں ہو سکتے تو پھر دنوں نے تھوڑی ہمت کا مظاہرہ کیا۔

ڈیوڈ نے اس سارے منظر کی ویڈیو موبائل میں ریکارڈ کی اور پھر اسے انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا جسے ڈیلی میل نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔ ڈیوڈ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ہوئید سپرٹ نامی علاقے میں 1 لاکھ ڈالرز خرچ کر کے گھر تعمیر کروایا، جہاں انہوں نے خصوصی طور پر گارڈن بھی بنوایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے جب انہیں گنا شروع کیا تو اُن کی تعداد 6 تھی، جو بہت سست اور ڈرے ہوئے نظر آرہے تھے، جب انہیں دور سے بھگانے کا اشارہ کیا تو وہ وہاں سے ایک ساتھ بھاگ گئے۔

انٹرنیٹ پر جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے جبکہ کچھ نے کہا کہ اگر یہ صورتحال اُن کے سامنے پیش آتی تو شاید وہ بھاگ جاتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے