26 جنوری, 2021
db8cdb81 d984da91daa9db8cd8a7daba d8a8d988d984 d8b1db81db8c db81db8cdaba d8aad985 daa9d8b1daa9d9b9d8b1 db81d988 d8b4d8a7db81
ویڈیوزملٹی میڈیا

’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں تم کرکٹر ہو‘ شاہد آفریدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو تو سب جانتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون جو ایئرپورٹ پر موجود ہیں شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے نکل کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو۔‘

اسٹار آل راؤنڈر کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلو تصویریں لے لو ۔‘ اور شاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو ٹک ٹاک ہے تاہم یہ تمام ہی سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے