26 جنوری, 2021
daa9d8b1d8a7d8a6d8b3d9b9 da86d8b1da86 d9b9db8cd8b3d9b9 d985db8cdaba d8a7d985d9bed8a7d8a6d8b1 daa9db8c d8acd984d8af d8a8d8a7d8b2
ویڈیوزملٹی میڈیا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں امپائر کی ’جلد بازی‘: ویڈیو وائرل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں امپائر کی جلد بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز امپائر کرس براؤن نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کیچ پکڑنے سے قبل ہی انگلی اٹھا دی بعدازاں جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ کیچ ڈراپ ہو گیا فوراً ہی انگلی نیچے کر لی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہینری نکولس کا کیچ رضوان نے چھوڑ دیا جس کے بعد امپائر نے انگلی اٹھائی، ہینری نکولس بھی یہی سمجھتے رہے کہ وہ آؤٹ ہو گئے ہیں لیکن کین ولیم سن نے انہیں بتایا کہ کیچ ڈراپ ہو گیا ہے۔

کیچ ڈراپ ہونے کے بعد ہینری نکولس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی ، کیوی بلے باز 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے ، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے کیوی ٹیم کو مزید 11 رنز درکار ہیں۔

کیوی کپتان ولیم سن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں قومی ٹیم 297 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، اظہر علی نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، کپتان محمد رضوان 61 اور فہیم اشرف 48 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے