26 جنوری, 2021
d8a8daaf d8a8db8cd8b4 d985db8cdaba d981d984db8cda86d8b1 daa9db92 d8afd988 d986d8a7d982d8a7d8a8d984 db8cd982db8cd986 daa9db8cda86d88c
ویڈیوزملٹی میڈیا

بگ بیش میں فلیچر کے دو ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے فلیچر نے دو ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین آندرے فلیچر نے ہوبارٹ ہاریکنز کے خلاف میچ میں دو شاندار کیچ پکڑ لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے فلیچر نے شاندار کیچ تھامنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں جشن بھی منایا۔

ہوبارٹ ہاریکنز کے جنوبی افریقی بیٹسمین کولن انگرام نے ڈیپ کور کی جانب سے شاٹ کھیلا جو یقینی طور پر باؤنڈر ی ہو جاتی لیکن فلیچر نے تیزی سے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑ کر انگرام کی امیدوں پر پانی پھیر کر دیا۔

فلیچر نے ہوبارٹ ہاریکنز کے بین میک در موٹ کو بھی 91 رنز پر ناقابل یقین کیچ تھام کر پویلین روانہ کیا۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین کی شاندار فیلڈنگ کی بدولت ملیبرن اسٹارز نے ہوبارٹ ہاریکنز کو 10 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے