26 جنوری, 2021
d8a8d8a7d8a4d986da88d8b1db8c d984d8a7d8a6d986 d9bed8b1 daa9dabeda91db92 db8cd8a7d8b3d8b1 d8b4d8a7db81 daa9d8a7 d8b2d8a8d8b1d8afd8b3d8aa
ویڈیوزملٹی میڈیا

باؤنڈری لائن پر کھڑے یاسر شاہ کا زبردست اقدام: ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود مداح کو سرپرائز دے کر سب کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز باؤنڈری لائن کے پاس فیلڈنگ پر کھڑے یاسر شاہ نے مداح کو خصوصی تحفہ دیا۔

یاسر شاہ نے اپنے مداح کو دیکھ کر اُس کی طرف ٹیسٹ کیپ اچھال دی جسے اُس نے کیچ کر کے فوراً اپنے سر پر سجایا اور وکٹری کا نشان بنا کر خوشی کا اظہاربھی کیا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کیپ کو بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، اگر کسی میچ کے دوران ریکارڈ بن جائے تو یہ کیپ مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے۔

شائقین کرکٹ عام طور پر اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو دیکھ کر اُن کے ساتھ تصاویر بنوانے یا آٹوگراف لینے کی خواہش بھی کرتے ہیں اور کرکٹرز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواکر ان کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ترنگا ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ، 373 رنز کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید 302 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے