26 جنوری, 2021
d9bed9b9d8a7d8aedb92 d8acd984d8a7d986db92 d988d8a7d984db92 d8b4d8aed8b5 daa9db92 d8b3d8a7d8aadabe d8aed988d981d986d8a7daa9 d8add8a7d8af
ویڈیوزملٹی میڈیا

پٹاخے جلانے والے شخص کے ساتھ خوفناک حادثہ

آسٹریلیا میں ایک شخص کرسمس کی خوشی میں پٹاخے جلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا، اس کا چہرہ پٹاخوں کی زد میں آ گیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کیمرے میں ریکارڈ ہو جانے والے اس واقعے میں 2 افراد سڑک کے بیچوں بیچ پٹاخے جلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس دوران پیچھے سے ایک راہ گیر چلاتا ہے کہ اپنا چہرہ پیچھے کر لو۔ تب تک مذکورہ شخص پٹاخوں کو آگ دکھا چکا ہوتا ہے۔

پٹاخے جلانے والا خطرناک حد تک نیچے جھکا ہوا ہوتا ہے جس کے باعث پٹاخے جلتے ہی اس کا چہرہ بھی چنگاریوں کی زد میں آ جاتا ہے، قریب کھڑا دوسرا شخص بھی زخمی ہوتا ہے۔

دونوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چہرہ جلانے والا شخص روبصحت ہے۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان افراد کے لیے ایک بروقت انتباہ ہے جو نئے سال کی خوشی میں پٹاخے جلانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر گھر کے قریب آتش بازی کرنے پر 27 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے