20 جنوری, 2021
11
ویڈیوزبین الاقوامیتعلیم و صحتخبریںدیگر سپورٹسکھیل

فارمولا ون گرینڈ پریکس میں خوفناک حادثہ (ویڈیو دیکھیں)

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطا بق فارمولا ون بحرین گرینڈ پریکس میں رومانین ڈرائیور گروسجین کی کار بے قابو ہو کر سائیڈ بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

رومانین ڈرائیور کو ٹریک سے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریس کے دوران آگے نکلنے اور فنشنگ لائن تک پہنچنے کے جنون میں رومانیہ کے گروسجین کی بے قابو کار سائیڈ بیریئر سے ٹکرائی، ساتھی ڈرائیور نے چھلانگ کر اپنی جان بچائی۔

ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے گروسجین کو بچانے کے لیے امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کی اور فرسٹ ایڈ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا۔

گروسجین نے حالت بہتر ہونے پر امدادی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔

بحرین گرینڈ پریکس میں ایک اور حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی جا گری، خوفناک حادثات کے باعث ایونٹ کا اختتام سنسنی خیز ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے